• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کار میوزک بند کرنے کا کہنے والی خاتون پر 4 افراد کا حملہ، خاتون زخمی

لندن (پی اے) چار مردوں کے ایک گروپ نے ایک عورت پر اس وقت حملہ کردیا جب اس نے ان کی کار کے میوزک کو بند کرنے کیلئے کہا تھا۔ وہ آکسفورڈ ریٹیل پارک کے قریب ایمبیسیڈر ایونیو جا رہی تھی، جب وہ ان افراد کی بلیک بی ایم ڈبلیو کے قریب پہنچی تو ان کی کار میں میوزک بہت زیادہ بلند تھا۔ ان افراد نے اس عورت پر حملہ کیا، جس کی عمر 30 سال سے زائد ہے۔ اس کی آنکھ زخمی ہوئی اور دانت ٹوٹ گیا۔ ٹیمز ویلی پولیس نے تین مردوں کی تصاویر جاری کی ہیں، جن کے پاس اس حملے کے بارے میں اہم معلومات ہوسکتی ہیں۔ زخمی خاتون کو علاج کیلئے جان ریڈکلف ہسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں سے بعد میں اسے ڈسچارج کر دیا گیا۔ انویسٹی گیشن کرنے والے آفیسر پی سی سیزاچور نے کہا کہ ہم ان افراد کو شناخت کرنے والے کسی بھی شخص سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہمیں ان کے بارے میں معلومات فراہم کریں اور ہم سے رابطہ کریں۔

یورپ سے سے مزید