ملتان (سٹاف رپورٹر) بہاولپور اور ملتان کی تفریق کو تسلیم نہیں کرتے،ہمارا مطالبہ بہاولپور نہ ملتان صوبہ صرف سرائیکستان ہے،حمزہ شہباز نے چولستان کے سرائیکیوں پر ظلم ڈھانے والے طارق چیمہ کو دبنگ لیڈر کا خطاب دیکر وسیب کے کروڑوں افراد کی دل آزاری کی ہے۔ان خیالات کا اظہار سرائیکستان قومی کونسل کے چیئرمین ظہور دھریجہ نے اور سرائیکی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین راشد عزیز بھٹہ اور سرائیکی رہنماء جام ایم ڈی گانگا نے سرائیکی رابطہ مہم کے سلسلے میں جمالدین والی کے ادیبوں، شاعروں اور صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر بابر دھریجہ اور ذوالفقار خان جمالی موجود تھے۔