ملتان ( سٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عید ایام میں پٹرول و ڈیزل کی بلاتعطل فراہمی کیلئے پٹرول پمپس پر سٹاک چیکنگ کی گئی ۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے گزشتہ روز اچانک مختلف پٹرول پمپس کی چیکنگ کی اور ڈیزل کی سپلائی اور سٹاک ریکارڈ چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ عیدالفطر پر شہریوں کو کسی قسم کی پٹرول قلت نہیں ہونے دینگے۔ضلعی انتظامیہ آئل ڈپو سے پٹرول و ڈیزل کی سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کررہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مصنوعی قلت پیدا کرنے والے پٹرول پمپس کو سیل کرکے بھاری جرمانہ کرینگے۔