• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان فرح گوگی کو بے قصور کہہ کر اپنے جرائم چھپانا چاہتے ہیں،صدر پی وائی او

ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن جنوبی پنجاب کے صدر سید عارف شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے مطابق فرح گوگی بے قصور ہیں اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ اپنے جرائم پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی وائی او ضلع ملتان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سیف علی بھٹی ضلعی صدر پی وائی او ملتان،رانا عابد علی پی پی 214،خرم خان لاشاری نائب صدر پی وائی او جنوبی پنجاب،ملک ندیم اختر ڈویژن صدر پی وائی او ملتان،محمد علی نومی بھٹہ سٹی صدر پی وائی او ملتان،ملک عبداللّٰہ کمبوہ ضلعی جنرل سیکرٹری پی وائی او ملتان ودیگر نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید