• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے پر ٹریفک حادثے میں ڈاکٹر شہباز گل زخمی

اسلام آباد (ایجنسیاں) تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گاڑی کوموٹروے پر حادثہ پیش آیا جس میں وہ زخمی ہو گئےجبکہ شہباز گل نے کہاہے کہ ان کی گاڑی کا پیچھا کرکے جان بوجھ کر ایک منصوبے کے تحت ہِٹ کیا گیا‘ادھر وزیراعظم شہبازشریف نے ڈاکٹر شہبازگل کو موٹر وے پر پیش آنے والے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے حادثے کی تحقیقات کرانے کا حکم دے دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے اسلام آباد جانے کے دوران موٹر وے پرڈاکٹرشہبازگل کی گاڑی الٹ گئی۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ خانقاہ ڈوگرا کے قریب پیش آیا، گاڑی میں موجود افراد کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں۔ذرائع موٹروے پولیس کا بتانا ہے کہ شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی سے پیش آیا۔

اہم خبریں سے مزید