• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”سایہ2“، ”میرے ہم نشیں“ اور ”دِل آویز“ 3 شاندار ڈراموں کی آج”جیو ٹی وی“ پر شروعات

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کے نمبر ون انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ نے اپنے ناظرین کو ایک بار پھر بھر پور انٹرٹینمنٹ فراہم کرنے کیلئے اسکرین پر ڈراموں کی نئی کہکشاں سجادی ہے۔ جمعہ سے ”جیو ٹی وی“ پر 3 شاندار ڈراموں کا آغاز ہورہا ہے۔ اِن میں ڈرامہ سیریل ”سایہ 2“، ”دِل آویز“ اور میگا سیریل ”میرے ہم نشیں“ شامل ہیں۔ عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے ”سیونتھ اسکائیانٹرٹینمنٹ“ کے بینر تلے تخلیق کیا گیا سیریل ”دِل آویز“ اپنوں میں رہ کر بھی اجنبی کردار کی دِل چھو لینے والی کہانی ہے۔ اس ڈرامے کو مدیحہ شاہد نے تحریر کیا ہے جبکہ اس کے ہدایتکار مظہر معین ہیں۔ ڈرامے کے اہم کرداروں میں کنزہ ہاشمی، آفان وحید، سیمی راحیل، کاشف محمود، فضیلہ قاضی، جویریہ عباسی، فرحان علی آغا، رئید، عائشہ گل، یاسرہ رضوی، جانان حسین، سیفی حسن، قدسہ علی اور رضا زاہد شامل ہیں۔ ”دِل آویز“ روزانہ رات 9 بجے نشر ہوگا۔ ”سیونتھ اسکائی انٹرٹیمنٹ“ کا دوسرا میگا ڈرامہ سیریل ”میرے ہم نشیں“ خواہش، خواب، اُمید اور اقتدار کے گرد گھومتی محسور کن داستان ہے جسے مصباح علی سید نے اپنے قلم سے تحریر کیا ہے اور اِس سیریل کیلئے علی فیضان نے ہدایات دی ہیں۔ اس ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں احسن خان، حبا بخاری، شہزاد شیخ، سید جبران، حارث وحید، مومل خالد، فرحان علی آغا، ریحان شیخ، مومنہ اقبال، مہربانو، منزہ عارف اور سیمی پاشا شامل ہیں۔ ”میرے ہم نشین“ ہر جمعہ اور ہفتے رات 8 بجے نشر کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ڈرامہ سیریل ”سایہ“ کی بے مثال کامیابی کے بعد سنسنی سے بھر پور ڈرامہ سیریل ”سایہ 2“ نشر ہونے کو تیار ہے۔ یہ جیہہ سحر کی تحریر ہے جسے سمیع ثانی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اس کہانی میں ماشل خان، مومنہ اقبال، ماریہ نقوی، منزہ وقاص اور دیگر اہم کرداروں میں شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید