• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف گینگ سمیت 3درجن سے زائد سماج دشمن عناصر گرفتار

اسلام آباد‘ راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار‘ سٹاف رپورٹر) تھانہ سبزی منڈی پولیس نے گھروں کے باہر کھڑی گاڑیوں کی بیٹریاں چرانے والا گینگ گرفتار کرکے 14 مسروقہ بیٹریاں برآمد کر لیں۔ ایس ایچ او اشتیاق حسین شاہ کے مطابق چار ملزمان محمد تنویر، عالم زیب، شاہ علی اور عارف کو گرفتار کیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ بنی گالہ پولیس سب انسپکٹر رشید احمد اور دیگر نے عید کی چٹھیوں میں چوری کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان تنزیل احمد‘ رئیس خان‘ رئیس خان اور انیل کو گرفتار کر کے ساڑھے 7لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ و نقدی برآمد کر لی۔ ایس ایس پی محمد فیصل کامران نے پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔ ایس ایچ او گولڑہ ندیم طاہر معہ ٹیم نے خواتین سے پرس چھیننے والے ملزمان حسن رضا اور محمد رمضان کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسلام آباد پولیس اینٹی وہیکلز لفٹنگ سیل نے موٹر سائیکل چوروں کا 4رکنی گینگ گرفتار کر کے 30لاکھ 60ہزار مالیت کے 27موٹر سائیکل برآمد کر لئے۔ ملزمان نے 33موٹر سائیکل چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ ملزمان میں زعفران‘ احسن اقبال‘ محمد شہزاد اور نوروز خان شامل ہیں۔ ادہر راولپنڈی تھانہ کینٹ‘ ویسٹریج اور ٹیکسلا پولیس نے 3ملزموں سلیمان‘ زبیر سلطان اور راشد کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ مع ایمونیشن برآمد کرلیا۔ راولپنڈی پولیس نے 4ملزمان کو گرفتار کر کے 2کلو 220گرام چرس برآمد کر لی۔ تھانہ آر اے بازار نے محمد شمریز‘ پیرودھائی نے عنایت اللہ‘ ائرپورٹ نے عبدالقدیر جبکہ تھانہ صدر واہ نے نور علی کو گرفتار کیا۔ تھانہ ٹیکسلا پولیس نے اشتہاری مجرم حسن علی کو گرفتار کر لیا جو عامر شہزاد کے قتل میں اشتہاری تھا۔ راولپنڈی پولیس نے 5ملزموں کو گرفتار کرکے 75لٹر اور 30بوتلیں شراب برآمد کرلی۔ کہوٹہ پولیس نے راشد محمد محمد سدھیر‘ ریس کورس نے عامر سہیل‘ آر اے بازار نے اویس اور عاطف کو پکڑ لیا۔ جاتلی پولیس نے 8قمار بازوں محمد لطیف، علی، رفاقت، ظہور، ظفر اقبال، ناصر منظور، عبدالقیوم اور نوید اختر کو گرفتار کر کے 65ہزار سے زائد رقم 6موبائل فون برآمد کر لئے۔ ادہر تھانہ ویمن راولپنڈی کو فرزانہ بی بی نے بتایا کہ حنا حسین عرف عظمت دختر اکبر حسین نے اپنے بھائیوں صابر عرف جگنو فرید‘ مہتاب صابر اور آفتاب کے ساتھ مل کر جگنو وسیم سیلون میں انوسٹمنٹ کا جھانسہ دیکر 47لاکھ پچاس ہزار ہتھیا لئے۔ بعدازاں حنا حسین نے چیک دیا اور ڈس آنر ہو گیا۔ متاثرین نے الزام لگایا کہ پولیس بااثر ملزمان کیخلاف کارروائی نہیں کر رہی‘ آر پی او اور سی پی او دادرسی کرائیں۔
اسلام آباد سے مزید