• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے یکجہتی کیلئے تحریک بیداری اُمت مصطفیٰؐ، شیعہ علماء کونسل کی ریلی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تحریک بیداری امت مصطفیﷺ اور شیعہ علماء کونسل اسلام آباد کے زیراہتمام جمہوریہ اسلامی ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف اور برادر اسلامی ملک سے یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔ ریلی نماز جمعہ کے بعدمرکزی اثناء عشری مسجد جی سکس ٹواسلام آباد سے ڈی چوک تک نکالی گئی جس میں مقررین نے کہا کہ امریکی حمایت سے اسرائیلی حملے بلاجواز ، عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ غزہ،فلسطین کے بعد امریکی تعاون اور حمایت کے ساتھ ایران پر اسرائیلی حملے بلاجواز ، عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں ۔تحریک بیداری کے مرکزی رہنما محمد تقی نے امریکی صدر ٹرمپ کی امام خامنائی پر حملے کی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔علامہ عارف واحدی نے کہاکہ اہل پاکستان ایران کے ساتھ کھڑے ہیں۔ریلی سے سے جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر نصراللہ رندھاوا ،علامہ حیدر علوی ، ڈاکٹر بلال ، علامہ یونس شاہانی، شیعہ علماء کونسل کے علماء نے بھی خطاب کیا ۔
اسلام آباد سے مزید