• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان جلسہ امپورٹڈ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ہوگا،اختر ملک

ملتان(سٹاف رپورٹر) سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے کہا ہےکہ 20 مئی کوملتان میں ہونے والے جلسے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خطاب کریں گے اور یہ جلسہ امپورٹیڈ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی پی 219 سے عید ملنے کےلئے آنے والے ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ کرپشن زدہ حکومت نے آتے ہی سب سے پہلے اپنے نام ای سی ایل سے نکلوائے۔اپورٹیڈ حکومت پر عدلیہ اور نیب میں اربوں روپے کی کرپشن پر کیس درج ہیں اور یہ امپورٹیڈ حکومت ان کیسوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش میں لگی ہے۔اپورٹیڈ حکومت نے امریکی غلامی پر عمل درآمد کرتے ہوئے تحریک انصاف کی حکومت کو رات گئے سازش کے طور پر ہٹایا گیا اور آج عوام امریکی غلامی کے خلاف اور سازشی طور پر تحریک انصاف کی حکومت کو ہٹاے جانے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ویژن کے ساتھ کھڑی ہے۔اس موقع پر ملک عبدالرئوف،ملک زاہد،اشفاق،اختر سندھو، چوہدری ضیاءاللہ،مخدوم بابر،ساجد بلوچ، دانش شاہ، چوہدری، جنید،ملک ارشاد، خالد، جمشید، عزیزالرحمن، ملک حقنواز، جاوید کھرل، سلیم،رزاق سیال ودیگر شریک تھے۔
ملتان سے مزید