• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدوں پر نظرثانی کی جائے، سراج الحق

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کرناسیکھیں،آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدوں پر نظرثانی کی جائے،عوام مزید مہنگائی برداشت نہیں کر سکتے،ادارے اپنی حدود میں رہ کرکام کرناسیکھیں۔ ہم آئین و قانون کی بالادستی اوراسلامی نظام کے لیے جدوجہد کررہے ہیں، یقین سے کہتاہوں کامیاب ہوں گے۔ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کی روشنی میں ملک کو سود سے آزاد کرانے کے لیے علماء، قانونی اور معاشی ماہرین سے جلد مشاورت کا آغاز کریں گے۔ جماعت اسلامی نے ہمیشہ ملکی معاملات میں امریکی مداخلت کے خلاف آواز بلند کی،گورنر سٹیٹ بنک کی مدت ملازمت میں توسیع نہ کرنے کا حکومتی فیصلہ خوش آئند ہے۔ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدوں پر نظرثانی کرے۔ عوام مزید مہنگائی برداشت نہیں کر سکتے۔ آئی ایم ایف کی شرائط کو من و عن قبول کرنے سے مہنگائی کا مزید طوفان آئے گا۔

اہم خبریں سے مزید