• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں گرفتار اساتذہ کی رہائی کے لیے احتجاج

تہران (نیوز ڈیسک) ایران میں ہیومن رائٹس واچ کے تحت گرفتار اساتذہ کی رہائی کے لیے احتجاج کیاگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق مظاہرین نے تہران حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک بھر میں زیر حراست اساتذہ کو رہا کریں۔ اس سے قبل یکم مئی کو ہونے والے پرامن احتجاج کے دوران کم از کم 38 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ تنظیم نے کہا کہ ایرانی ٹیچرز ٹریڈ ایسوسی ایشن کے ترجمان محمد حبیبی سمیت 17 اساتذہ اب بھی حراست میں ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل ایرانی ثقافتی اساتذہ کی تنظیموں کی رابطہ کار کونسل نے کم تنخواہوں پر ملک گیر احتجاج کی کال دی تھی۔
یورپ سے سے مزید