• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رہزنی اور جیب تراشی کی 3 وارداتیں، شہری ہزاروں روپے اور قیمتی سامان سے محروم

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) رہزنی اور جیب تراشی کی 3وارداتیں،جنگ کےکا رکن سمیت شہری ہزاروں روپے اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے، تفصیلات کے مطابق بھٹائی نگر تھانے کی حدود صنم ہائٹس کے قریب 3نامعلوم مسلح افراد مقامی وکیل شمس الدین سے55ہزارروپے چھین کر فرار ہوگئے، علاوہ ازیں اے سیکشن تھانے کی حدود لطیف آبادنمبر 7 بلاک سی سے نامعلوم افراد اسامہ سے اس کاٹچ موبائل چھین کرفرارہوگئے،جی او آر تھانے کی حدود میں رانی باغ کی پارکنگ سے جنگ کے کارکن سید معراج علی کی جیب کٹ گئی ،جیب میں 5 ہزارروپے اور موبائل فو ن تھا، واردات کی ابتدائی رپورٹ جی او آر تھانے میں درج کرادی گئی ہے۔

سندھ بھر سے سے مزید