• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں غیر معیاری برف بنانے والی فیکٹریوں کو جرمانے عائد

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی غیر معیار برف بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف سرگرم ، ملتان میں 5 آئس فیکٹریوں کو جرمانے عائدعلاوہ ازیں، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لودھراں، وہاڑی اور خانیوال میں بھی متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، غیر معیاری خوراک کی تیاری پر فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد اور متعدد شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں 17 کسی میں آئس فیکٹری کو پروڈکشن ایریا میں چھپکلیاں، حشرات کی بھرمار پر 18 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ اسی طرح ملتان میں 3 فیکٹریوں کو برف کی تیاری کےلیے صاف پانی کا استعمال نہ کرنے پر 15، 15 ہزار روپے جرمانے کردیے گئے۔ آئس بلاکس میں زنگ لگنے، فلٹر پلانٹس کی صفائی نہ ہونے پر فیکٹریوں کو جرمانے کیے گئے۔ کارروائیاں ڈانڈے والا پل، پرانا شجاع آباد روڈ اور بہاولپور روڈ پر کی گئیں۔ اس کے علاوہ ملتان میں 2 ریسٹورنٹس کو کھانوں میں چائنہ سالٹ کا استعمال کرنے اور خام اشیاء کو زمین پر سٹور کرنے پر 70 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔ مزید خانیوال میں آئس فیکٹری کو گندے بلاکس میں برف کی تیاری اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ مزید برآں لودھراں میں بیوریجز پلانٹ کو مشروبات میں مصنوعی مٹھاس کا استعمال کرنے پر 11 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
ملتان سے مزید