ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ کونسل ملتان انتظامیہ نے ایم ڈی اے چوک اور حافظ جمال پر موجود رہائش گاہوں کی تزئین و آرائش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ انجینئرنگ برانچ کو ہنگامی بنیادوں پر ٹینڈرز جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے بتایا گیا ہے کہ ایم ڈی اے چوک پر ڈسٹرکٹ کونسل کی دو رہائش گاہیں موجود ہیں ضلع کونسل چیئرمین دیوان عباس بخاری کے دور میں مذکورہ رہائش گاہوں کی مکمل تزئین و آرائش کروائی گئی تھی جبکہ ڈسٹرکٹ کونسل ملتان کی حافظ جمال روڈ پر رہائش گاہ کی حالت زار بھی خراب ہے، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل چوہدری فرائش نے تینوں رہائش گاہوں کی تزئین و آرائش کیلئے 30لاکھ روپے کے فنڈز مختص کردیئے ہیں۔