• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقلیتی برادری کے مسائل کا حل ترجیح ہے ‘ میئر پشاور

پشاور(جنگ نیوز )میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہا ہے اقلیتی برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جائیں گی جبکہ کیپٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ پشاور کے فنڈز کا پانچ فیصد حصہ اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے گا تاکہ ان کے درپیش مسائل حل ہوں وہ گزشتہ روز کیپٹل میٹرو پولین گورنمنٹ پشاور دفتر میں اقلیتی برادری کے وفد سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پر چیئرمین پشتہ خرہ ہارون صفت ‘ ڈائریکٹر فنانس شوکت علی خان ‘ تاجر رہنماء محمد عدنان ‘ بشپ آرنسٹ جیکب‘ ہانوک حشمت ‘سیمسن جیکب ‘شمس نوید ‘ انجم نوید ‘ عامر شہزاد ‘ آصف کمار ‘ ہارون اسحاق ‘ اجمل البٹ ‘ ہارون برکت ‘ فواد اختری ‘ یاسر بھٹی ‘ ذیشان یعقوب اور دیگر بھی موجود تھے وفد نے درپیش مسائل پیش کئے اور مطالبات پیش کئے کہ اقلیتی برادری کے ممبران کو کمیٹی میں شامل ‘ قبرستان کا بندوبست ‘ کرسچن میرج سرٹیفیکیٹ میں رکاوٹ ختم ‘ چرچز کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے اور اقلیتی برادریوں کی تقریبات کے موقع پر بجلی و گیس لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کیا جائے جس پر میئر پشاور حاجی زبیر علی نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ اقلیتی برادریوں پر مشتمل مائنارٹی ڈویلپمنٹل کمیٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس کے ذریعے ان کے مسائل پر مشاورت کی جائے گی اور فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔
پشاور سے مزید