• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنزہ، شیشپر گلیشیئر جھیل سے تباہی، وزیراعظم کا ہنگامی اقدامات کا حکم

اسلام آباد، گلگت بلتستان( نمائندہ جنگ، خبرایجنسی) وزیراعظم شہبازشریف نےہنزہ میں شیشپر گلیشیئر جھیل سے پانی کے اخراج سے ہونے والی تباہی پر ہنگامی اقدامات کاحکم دیتے ہوئےکہا ہے کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت اورمحفوظ مقامات پر منتقلی یقینی بنائی جائے، دوسری جانب وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے بھی شیشپر گلیشیئرجھیل سے پانی کے اخراج میں تیزی کے سبب درپیش صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ و دیگر تمام متعلقہ اداروں کو فوری ایکشن کا حکم دیا ہے۔اتوار کو وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نےمتاثرہ علاقوں میں خوراک، ادویات اور ضروری ہنگامی سامان پہنچانے کا حکم دیا،وزیراعظم نے وفاقی اداروں کو گلگت بلتستان کی حکومت کی بھرپور معاونت کا حکم دیتے ہوئےنقصانات اور متاثرہ عوام کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعظم نے شاہراہِ قراقرم پر حسن آباد پل گر نے کے سبب متبادل راستہ تیار کرنے، زرعی اور پینے کے پانی کے نظام کی تباہی سے نقصانات ، 2 بجلی گھر متاثر ہونے کا تخمینہ لگانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے 700 اور250 میگاواٹ بجلی گھروں کی جنگی بنیادوں پر بحالی کا حکم دے دیا۔
اہم خبریں سے مزید