• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تہران (نیوز ڈیسک) ایران کے وزیرخارجہ حسن عامر عبداللحیان نے کہا ہے کہ ان کا ملک یوکرین جنگ کیخلاف اور تنازع کے سیاسی حل کے حامی ہیں، انہوں نے یہ بات ایران کا دورہ کرنے والے پولش وزیرخارجہ زگنیگ راو کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں معاہدے بھی طے پاگئے۔ایرانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نہ صرف یوکرین بلکہ یمن، افغانستان، شام، عراق اور دنیا کے کسی بھی حصے میں جنگ کے مخالف ہیں انہوںنے کہا کہ ہم یوکرین تنازع کے سیاسی حل پر یقین رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری سیاسی مذاکرات سے یوکرین میں جاری جنگ اختتام پذیر ہو۔ راو نے اپنے دورے کا آغاز ہفتے کی شام ایرانی حکام کی دعوت پر کیا تھا اور 2014 کے بعد سے یہ پولینڈ کی جانب سے کسی بھی اعلیٰ سفیر کا پہلا دورہ تھا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق پولش وزیرخارجہ کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان ثقافت، تعلیم، سائنس، اسپورٹس، یوتھ اور میڈیا کے شعبوں میں معاہدے بھی طے پائے۔ دوسری جانب پولینڈ کی نیوز ایجنسی کے مطابق پولش وزیرخارجہ نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ان لوگوں کو نہیں بھولنا چاہئے جنہیں آج جنگ کی وجہ سے اذیتوں کا سامنا ہے۔
یورپ سے سے مزید