اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم شہباز شریف سمیت کئی اہم شخصیات کے خلاف منی لانڈرنگ سمیت کئی اہم مقدمات کی انکوائری کرنے والےایف آئی اے لاہور کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر رضوان پیر کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ ڈاکٹر رضوان ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب تعینات تھے تاہم موجودہ حکومت کے آتے ہی ڈاکٹر رضوان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔انہوں نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی بھی تحقیقات کیں تھیں۔ڈاکٹر رضوان بیسویں گریڈ کے پی ایس پی آفیسر تھے۔فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر رضوان کو دل کا دورہ پڑا فوری طبی امداد دی گئی مگر جانبر نہ ہو سکے۔