اسلام آباد(نمائندہ خصوصی خصوصی نامہ نگار، نامہ نگار) مقامی صحافی ،صدر گلگت بلتستان جرنلسٹ فورم راولپنڈی اسلام آباد شبیر حسین پیر کو حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے. ان کی تدفین منگل کو آبائی علاقے سکردو میں کی جائیگی۔میت کو بری امام ان کی رہائش گاہ لیجایا گیا جہاں نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں لواحقین، جڑواں شہروں کے صحافیوں سمیت دیگر نے شرکت کی۔شبیر حسین کی ناگہانی موت پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ، وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینٹر شیری رحمان، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید ، وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس،سردار عبدالقیوم نیازی، راجہ فاروق حیدر سمیت دیگر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی۔