ملتان(سٹاف رپورٹر )سابق معاون خصوصی عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ 20مئی کو ملتان میں ہونیوالا تحریک انصاف کا جلسہ ملتان کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی اجتماع ہوگا اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف آخری دھکا ثابت ہوگا انہوں نے مزید کہا ہے کہ بیرونی آقاؤں کی سازش سے بننے والی حکومت کا نہ تو کوئی حال نہ کوئی مستقبل ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 20مئی کو ملتان میں ہونیوالے پاکستان تحریک انصاف جلسہ عام میں عوامی شرکت کے حوالے سے این اے 155میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں یونین کونسل نمبر 1میں اہلیان علاقہ اور پی ٹی آئی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ملتان پاکستان تحریک انصاف کا قلعہ ہے۔کارنر میٹنگ میں ملک زبیر دوگر، نعیم خان، اختر سومرو،اختر لنگاہ، شاہد خان قصوری، ایوب انصاری، مجید خان، علی اصغربھٹی ودیگر شریک تھے۔