اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے اسلام آباد میں متعین چینی ناظم الامور انجیلا ایگلر اور پاکستان میں تعینات برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے منگل کو ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان ملاقاتوں میں پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو نئے ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دینے کے علاوہ دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے بات چیت بھی ہوئی۔