• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلی کاپٹروں پر کروڑوں خرچ، عوام کیلئے کچھ نہیں، پشاور ہائیکورٹ

پشاور(خبر ایجنسی)پشاور ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹروں پر کروڑوں خرچ کرنیوالوں کے پاس عوام کیلئے کچھ نہیں، اگر حکومت نہیں کر سکتے تو چھوڑ دیں، ریاست کو چلنے دیں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق پشاور ہائی کورٹ میں چینی پر سبسڈی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت جسٹس روح الامین اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔

عدالت میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ چینی کی ایکسپورٹ پر صوبائی حکومت سبسڈی نہیں دے رہی، چینی پر ٹرانسپورٹ کی مد میں 10 روپے فی کلو سبسڈی دینا تھی جو تاحال نہیں دی۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے چینی پر سبسڈی دے دی ہے لیکن صوبائی حکومت نہیں دے رہی، پنجاب اور سندھ حکومت نے سبسڈی دی ہے لیکن خیبر پختو نخوا حکومت نہیں دے رہی۔

اس پر پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس روح الامین نے ریماکس دیے کہ ملک میں آئین تو ہے لیکن محض شیلف میں رکھنے کے لیے بنایا گیا ہے، عدالتوں کا کام آئین پر عمل یقینی بنانا ہے، ہم عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے لیے نہیں بیٹھے۔

اہم خبریں سے مزید