• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان بلدیاتی الیکشن: 6 ہزار سے زائد امیدوار دستبردار

بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 2022ء میں 6 ہزار سے زائد امیدوار دستبردار ہوگئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات 2022ء بلوچستان کےلیے امیدواروں سے متعلق اعداد وشمار جاری کیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 6 ہزار 52 امیدواروں کی دستبرداری کے بعد اب 17 ہزار 774 امیدوار انتخابی میدان میں موجود ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ 1522 امیدوار ضلع خضدار سے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پشین سے 1ہزار 453، کیچ سے 1 ہزار 175 اور جعفر آباد سے 756 امیدوار انتخابی معرکہ لڑیں گے۔

اعداد شمار کے مطابق جھل مگسی میں سب سے کم 176 امیدوار بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آواران میں 198 اور ہرنائی 281 امیدوار انتخابی میدان میں رہ گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید