کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی سندھ کے صدر سینیٹرنثار احمد کھوڑونے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مدبرانہ قیادت اور ان کی جمہوری جدوجہد نے عوام پر جبری طور پر مسلط سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھجوایا،وہ واحد سیاسی رہنما تھے، جس نے 2018 کے انتخابات کے بعد مسلط شدہ سلیکٹڈ حکومت کے خلاف آواز بلند کی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیرصدارت پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے اجلاس سے خطاب میں کیا، اجلاس میں پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے تحت 15 مئی کو پیپلزپارٹی کے چیئرمین ،وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی کراچی آمد پرفقید المثال استقبال اورجلسہ عام کی تیاریوں کوحتمی شکل دے گئی ہے۔