• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بھارت سے تجارت بحالی فیصلے پر نظرثانی کرے‘ شاہ محمود

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت بھارت کے ساتھ تجارت کی بحالی کے فیصلے پر نظر ثانی کرے‘بھارت کے کشمیر میں مظالم جوں کے توں ہیں تواس کیساتھ تجارت کیوں کی جائے‘ بلاول بھٹو کشمیر اور فلسطین میں جاری ظلم و بربرہت پر خاموش کیوں ہیں،بلاول بھٹو کس سے خوفزدہ ہیں‘بھارتی مظالم پر بلاول کی خاموشی معنی خیزہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سننے میں آیا ہے سمری کے ذریعے وزیراعظم انڈیا میں پاکستانی سفارت خانے میں 15 ٹریڈ افسران تعینات کر رہے ہیں اس فیصلے سے کشمیری عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسمبلی میں نور عالم نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا حق چھیننے کی قرار داد پیش کی۔

اہم خبریں سے مزید