ملتان ( سٹاف رپورٹر)سماجی ادارہ سگنیفائی کے زیر اہتمام وومن یونیورسٹی ملتان میںڈسٹرکٹ پیس سیمینارہوا ، جس میں سیاسی ، سماجی، مذہبی ، رہنماؤں ،ماہرین تعلیم اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر وومن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ پرامن پاکستان ہی خوشحال پاکستان کی علامت ہے،قیام امن سے معاشرتی استحکام یقینی ہوسکتا ہے۔ ملک میں قیام امن کےلئے سماجی اداروں کا کردار موثر اور اہمیت کا حامل ہے ۔قیام امن ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔اس موقع پر زین بلوچ ، مس کومل خالد ، ڈاکٹر عدیلہ سعید اور میڈم ارم فضل ، ڈاکٹر شاہدہ رسول نےبھی خطاب کیا۔