• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چشمہ بیراج سے چھوڑا گیا 91 ہزار کیوسک پانی سندھ کے بیراجوں میں داخل، سکھر اور گڈو بیراج پر سطح میں اضافہ

سکھر (بیورو رپورٹ) سندھ کے بیراجوں کو پانی کی قلت کا سامنا، پانی کی مجموعی کمی 62 سے 61 فیصد پر پہنچ گئی، چشمہ بیراج سے چھوڑا گیا 91 ہزار کیوسک پانی سندھ کے بیراجوں پر داخل ہورہا ہے سکھر اور گڈو بیراج پر پانی کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے، پانی کی آمد آہستہ ضرور ہے مگر جلد پانی میں بہتری آنے کی امید ہے، ڈائیریکٹر محکمہ آبپاشی سندھ نے چیف انجینیر گڈو بیراج کو فوری طور گھوٹکی فیڈر کھولنے اور اس میں کپاس کے لئے ایک ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کے احکامات دئیے ہیں، انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج عبدالعزیز سومرو کے مطابق ارسا کی جانب سے جو 91 ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے وہ سسٹم میں داخل ہورہا ہے اس آمد کچھ آہستہ ضرور ہے لیکن جلد اس میں بہتری آئے گی بالائی علاقوں سے آنے والے پانی کے بعد گڈوور سکھر بیراج پر پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں گڈو بیراج پر ایک ہزار کیوسک اور سکھر بیراج پر 1600 کیوسک پانی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید اضافہ اور امید ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر پانی کی صورتحال میں بہتری آئے گی اور آئندہ چند روز میں بیراج پر پانی کی بہتری کے بعد تمام کینالوں کو کھول دیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید