• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوویڈ قوانین کی خلاف ورزیوں پر 50 سے زیادہ نئے جرمانے جاری

لندن لوٹن (شہزاد علی) میٹروپولیٹن پولیس نے ڈاؤننگ سٹریٹ میں کوویڈ قوانین کی خلاف ورزیوں اور دیگر سرکاری عمارتوں کے لئے 50سے زیادہ نئے جرمانے جاری کیے ہیں۔ فکسڈ پینلٹی نوٹس کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے جب وزیر اعظم بورس جانسن، ان کی اہلیہ کیری جانسن اور چانسلر رشی سوناک کو بھی یہ نوٹس جاری کیے گئے، تاہم نئے جرمانوں میں وزیراعظم اور ان کی اہلیہ مسز جانسن شامل نہیں ہیں۔ تازہ ترین جرمانے، دسمبر 2020میں ایک کرسمس پارٹی کے حوالے سے ہیں جس میں مسٹر جانسن نے شرکت نہیں کی تھی۔10 ڈاؤننگ سٹریٹ نے وعدہ کیا ہے کہ وزیر اعظم پر اگر کوئی اور جرمانہ عائد کیا گیا تو وہ ظاہر کر دیا جائے گا۔ میٹ 12 ایسے واقعات کی تحقیقات کر رہی ہے جن میں کم از کم تین اجتماعات ایسے تھے جن میں مسٹر جانسن نے شرکت کی تھی۔

یورپ سے سے مزید