• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیم کیلئے انتظامیہ اور سلیکشن میں مشاورت جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان 23 مئی کو ہوگا۔ کیمپ 29 مئی یا یکم جون سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ قومی سلیکشن کمیٹی نے اس حوالے سے اپنی مشاورت جاری رکھی ہوئی ہے۔ ٹیم کا اعلان ہونے کے بعد انگلینڈ میں کھیلنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کو طلب کیا جائے گا ۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کا پہلا آپشن راولپنڈی وینیو ہی ہے، بیک اپ پلان میں ملتان شامل ہے، لاہور اور کراچی میں پچز تیار ہو رہی ہیں، سیاسی صورتحال مستحکم رہتی ہے تو سیریز راولپنڈی میں ہو گی جبکہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں بائیو سیکور ببل بھی نہیں ہو گا، تاہم احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔

اسپورٹس سے مزید