• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیڈمنٹن فیڈریشن کا غیرملکی کوچ کیلئے اسپورٹس بورڈ سے رابطہ

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن نے کامن ویلتھ گیمز کے لئے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کرنے کے لئے پاکستان اسپورٹس بورڈ سے رابطہ کرلیا ہے۔ بیڈ منٹن فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں تین ملکوں چین، انڈونیشیا اور ملائیشیا سے بات چیت جاری ہے ۔ غیر ملکی کوچ سے ایک سال کا معاہدہ ہوسکتا ہے ۔ دوسری جانب گیمز کیلئے پاکستان کی چار رکنی ٹیم کا انتخاب کرلیاگیا۔ان میں مراد علی ، حافظ عرفان ، ماہ حور اورغزالہ صدیق شامل ہیں ۔ ماحور شہزاد نے کہا ہے کہ کامن ویلتھ گیمز سے قبل غیر ملکی کوچ کی خدمات بھی حاصل کی جائیں۔ ہم آپس میں کھیل کھیل کر خود میں بہتری نہیں لا سکتے۔مہارت حاصل کرنے کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا ہو گا۔

اسپورٹس سے مزید