• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی کاموں کو 30 نومبر تک مکمل کرکے عوام کو ریلیف دینگے، مرتضیٰ وہاب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت بلاتفریق لوگوں کی خدمت کرنے پر یقین رکھتی ہے، ریاست کی یہ ذمہ داری ہے کہ لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے، کراچی نیبر ہوڈ امپرومنٹ پروجیکٹ کے تحت کراچی کوترقی دینے کے لئے متعدد منصوبے زیر تعمیر ہیں،فشر مین چورنگی سے یو ایم ڈی سی تک 2.1 کلومیٹر دو رویہ سڑک تعمیر کی جارہی ہے، انٹرسیکشن 9000روڈ سے پہاڑی گراؤنڈ کورنگی تک دو رویہ سڑک بھی تعمیر کی جائے گی،پہاڑی گراؤنڈ میں فیملی پارک اور کرکٹ گراؤنڈ تعمیر کیا جائے گا،سڑکو ں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ فٹ پاتھ، اسٹریٹ لائٹس، شجر کاری اور ڈسٹ بنز بھی لگائے جائیں گے، 30 نومبر تک تمام کاموں کو مکمل کرکے علاقے کے لوگوں کو ریلیف دینا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز کورنگی میں فشر مین چورنگی سے یو ایم ڈی سی چوک 16000 روڈ کی تعمیر اور دیگر منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ مہران ہائی وے پر بھی کام شروع ہوگیا ہے جس پر سوا ارب روپے لاگت آئے گی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید