• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری کے گھر پر قبضے کی کوشش، ایس ایس پی کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سائٹ سپر ہائی وے پولیس کی جانب سے شہری کا گھر کسی اور کے نام پر منتقل کرنے سے متعلق درخواست پر عدالت نے ایس ایس پی کمپلین سیل ملیر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا، ملیر کورٹ میں سماعت کے دوران شہری صدیق نے بیرسٹر فیاض سومروکے توسط سے مقدمہ درج کرانے کے لئے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ اسکیم 33 میں والد نے 6 سال پہلے مکان خریدا، گذشتہ سال امینہ نامی خاتون نے پولیس کی مدد سے مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی، نومبر 2021 میں خاتون نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ پر حملہ کیا، 27 مارچ کو خاتون نے پولیس کی مدد سے اغوا کیا اور تھانے لے گئی، مجھ سے اور میرے بھائی سے سادہ کاغذ پر دستخظ لئے گئے، آج خاتون پھر پولیس موبائل کے ہمراہ میرے گھر پہنچی اور گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے ایس پی ملیر کمپلین سیل سے رپورٹ طلب کرلی اورمتعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو بھی رپورٹ سمیت 19 مئی کو پیش ہونے کا حکم دیدیا ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید