• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک نے شدید گرمی میں شہریوں کی زندگی اجیرن کردی، ایم کیوایم

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ کے الیکٹرک نے شدید گرمی میں کراچی کے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہےگرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی کراچی سے بجلی غائب کردی گئی ،ایسا لگتا ہے کے الیکٹرک نے سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی کے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کررکھاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے گیارہ سو میگاواٹ ملنے کے باوجود کراچی کےشہریوں کیلئے بجلی ناپید ہے، کے الیکٹر کا پیداواری اور تقسیم کا نظام تباہ حال ہے جس کا خمیازہ شہریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے اور کے الیکٹرک کی ساری توجہ شہریوں کو بھاری بلوں کے ذریعے لُوٹنے پر ہے، کراچی کے شہریوں سے بلوں کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے لُوٹنے والی کے الیکٹرک شہریوں کو کچھ گھنٹے بجلی فراہم کرنے سے قاصر ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید