• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسد ابن حسن) وفاقی حکومت نے نئی کورونا لہر کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی پروازوں پر مسافروں کی چیکنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور متعلقہ اداروں اور ایئرلائنوں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے ذیلی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول (سی ڈی سی) کے اعلیٰ افسر ڈاکٹر ممتاز علی خان نے گزشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نئی کورونا لہر اومنی کرون سب ویرینٹ کے تناظر میں سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک سے پاکستان آنے والی تمام پروازوں پر مسافروں کی مخصوص تعداد میں آر اے ٹی ٹیسٹ کیے جائیں۔ فیصلے کے مطابق 150مسافروں کی گنجائش والے طیارے میں 10/15 مسافروں اور 250 اور اس سے زائد گنجائش والے طیارے کے 15/20مسافروں کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ اسی لہر کے حوالے سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی سفارش پر یہ ہدایت جاری کی ہے کہ بھیڑ بھاڑ کی جگہوں بشمول ہیلتھ کیئر فیسیلٹیز پر منہ پر ماسک پہنا جائے۔ یہ حکم 31مئی تک قابل عمل ہوگا۔

ملک بھر سے سے مزید