راولپنڈی(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس فیصل زمان نے سابق چیئر مین نیب،سیکرٹری داخلہ،کمشنر اور اے ڈی سی کی طرف سے جھوٹے بیان حلفی پر ملٹری اکائونٹس سے الائونس وصولی کے خلاف رٹ خارج کردی ہے۔ عدالت عالیہ نے درخواست خارج کرتے ہوئے الزامات کو بے سبب قرار دیاہے،سابق چیئر مین نیب کے خلاف رٹ2017میں دائر کی گئی تھی،جس میں میجر قمر زمان چوہدری پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ غلط طریقے سے فوج کی نوکری کی پنشن حاصل کررہے ہیں،ڈاکٹر شفیق الرحمان نے کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر رٹ میں موقف اختیار کیا تھا کہ قمر زمان چوہدری نے ملٹری سے ریٹائرمنٹ کے بعد اور سول سروس جوائن کرنے کے باوجود بیان حلفی دیا تھا کہ وہ کہیں ملازمت نہیں کررہے ہیں۔