• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوگل پر پاکستان میں ڈرامے، امریکہ میں یونیورسٹی سرچ کی جاتی ہے

اسلام آباد (بلال عباسی)پاکستان کے شہری دیگر ممالک کے برعکس گوگل پر سب سے زیادہ ڈرامے سرچ کرتے ہیں جبکہ امریکہ میں یونیورسٹیز کو سرچ کیا جاتا ہے، گوگل پر ہر روز اور ہر وقت کوئی نہ کوئی شخص کچھ نہ کچھ سرچ کر رہا ہوتا ہے، ایک محتاط اندازے کے مطابق ہر سیکنڈ میں اوسطاً 63 ہزار، ہر منٹ میں 28لاکھ، ہر گھنٹے میں 22کروڑ 80 لاکھ، ہر دن میں 5ارب 60کروڑ سے زائد بار اور سال بھر میں 2 ہزار ارب سے زائد بار گوگل پر کچھ نہ کچھ سرچ کیا جاتا ہے جس میں سے 16سے 20 فیصد سرچز ایسی ہوتی ہیں، جنہیں پہلے کبھی سرچ نہیں کیا گیا ہوتا ہے ، گوگل کے آٹو سجیسٹ انجن کے ذریعے ایک بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان کے شہری دیگر ممالک کے برعکس سب سے زیادہ ڈرامے سرچ کرتے ہیں، اسکے علاوہ بھارتی شہری گوگل پر سب سے زیادہ فلموں اور خوراکوں کی تلاش دیگر ممالک کے برعکس زیادہ کرتے ہیں جبکہ افغانستان میں جنگی فلمیں زیادہ پسند کی جاتی ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید