ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عامر کریم کے تبادلے کے سلسلے میں انکے اعزاز میں پریس کلب کی جانب سے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر صدر پریس کلب شکیل انجم،جنرل سیکرٹری نثار اعوان اور سینئر جرنلسٹ میاں غفار نے بھی خطاب کیا جبکہ صحافیوں کی کثیر تعداد تقریب میں شریک ہوئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر اولیاء کی ترقی کیلئے نیک نیتی سے کوشش کی۔بیوٹیفکیشن پلان کے تحت 8 یادگاروں کی بنیاد رکھی۔اپنی تعیناتی کے دوران میڈیا اور سول سوسائٹی کا بھرپور تعاون حاصل رہا جس پر شکر گزار ہوں۔اس موقع پر صدر پریس کلب شکیل انجم نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے عوام کو براہ راست ریلیف دیا۔ ڈپٹی کمشنر کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔