• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرح گوگی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات میں پیشرفت

لاہور(آئی این پی) سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی سہیلی فرح خان اور ان کے شوہر احسن جمیل کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوگئی۔

نیب لاہور نے فرح خان اور شوہر احسن جمیل گجر کیخلاف انکوائری کیلئے مختلف اداروں کو 100 سے زائد لیٹر ارسال کئے تھے جس پر جواب موصول ہونا شروع ہوگئے۔

ایس ای سی پی نے فرح خان اور احسن جمیل کی مبینہ کمپنیوں کا ریکارڈ جمع کروا دیا جبکہ ایف بی آر نے ٹیکس ریکارڈ اور ویلتھ اسٹیٹمنٹ جمع کروا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق مشتبہ بینک اکاؤنٹس کی معلومات کیلئے مختلف حکومتی و پرائیویٹ بینکوں سے ریکارڈ موصول ہو رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید