سکھر (بیورورپورٹ، چوہدری محمد ارشاد ) سندھ کے بیراجوں پر پانی کی شدید قلت کا معاملہ ، چشمہ بیراج سے چھوڑا گیا پانی سندھ کے بیراجوں میں داخل ہوگیا ہے، گڈو بیراج اور سکھر بیراج پر پانی کی آمد کے سطح آب میں اضافہ، سندھ کے بیراجوں پر گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر مجموعی کمی61 فیصد سے کم ہو کر 57 فیصد پر آگئی ہے ، گڈو بیراج کی گھوٹکی فیڈر اور پٹ فیڈر کینال کو کپاس کے پانی کے لئے کھول دیا گیا، آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں دونوں بیراجوں پر پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہوگا،چیف انجینئر سکھر بیراج سردار علی شاہ کا کہنا ہے کہ خریف کا پانی دیر سے ملا ہے یہ پچھلے سال بھی کم آیا تھا، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے بارش کم ہوئی ہیں ، ارسا نے بھی تعاون کیا ہے، چشمہ بیراج سے 91 ہزار کیوسک پانی چھوڑا گیا ہے وہ ہانی سندھ میں پہنچ رہا ہے بالائی سطح پر درجہ حرارت بھی بڑھا ہے امید ہے آئندہ چند روز میں صورتحال بہتر ہوجائے گی، دوسری جانب انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج عبدالعزیز سومرو کے مطابق گڈو بیراج پر پانی کی کمی 100 سے 91 فیصد اور سکھر بیراج پر 51 سے 48 فیصد پر آگئی ہے۔