• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عارف والا، 3 بیٹیوں کو قتل کرنیوالے باپ کو 3 مرتبہ سزائے موت

اعارف والا(آئی این پی)پنجاب کے ضلع پاک پتن کی تحصیل عارف والا میں تہرے قتل کے مجرم سفاک باپ کو 3مرتبہ سزائے موت سنا دی گئی۔عارف والا محمد نگرکے ایڈیشنل سیشن جج اعظم رانا نے تہرے قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم احمد یاربلوچ پرالزام ثابت ہونے کے بعد 3مرتبہ سزائے موت اورایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔محمد نگرکے نواحی گائوں 83ای بی میں نشئی باپ نے نشے سے منع کرنے پر3بیٹیوں کوگلا دبا کرقتل اوربیوی کو تیز دھار آلے سے شدید زخمی کردیا تھا۔ تہرے قتل کا واقعہ 2017میں پیش آیا تھا ۔

اہم خبریں سے مزید