• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر بم دھماکا، سائیکل سڑک پر لانے والے شخص کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صدر بم دھماکے میں بارودی مواد سے بھری سائیکل سڑک پر لانے والےشخص کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی،فوٹیج میں واضح دیکھاجا سکتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق صدر دھماکے کی ایک ایسی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں پینٹ شرٹ پہنے ایک شخص کو دیکھا جا سکتا ہے، یہی وہ شخص تھا جو پیدل سڑک پر جائے وقوعہ پرسائیکل کھڑی کر کےچلا گیا تھا،سائیکل کے کیریئر پر شاپنگ بیگ میں مبینہ طور پر بارودی مواد موجود تھا، ، سائیکل کو دھماکے سے تقریباً آدھے گھنٹے پہلے کھڑا کیا گیا تھا۔ویڈیو میں سائیکل کھڑی کرنے والا شخص بظاہر ادھیڑ عمر ہے،دوسری جانب تفتیشی حکام نے ایک اور مبینہ مشتبہ شخص کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے، جس میں مشتبہ شخص کو ہوٹل کی بینچ پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے، جس نے کالے رنگ کے کپڑے پہنے تھے، مبینہ مشتبہ شخص نے جیب میں ہاتھ ڈالا اور سڑک کی جانب دیکھا، پھر اچانک زور دار دھماکا ہوا اور بھگدڑ مچ گئی، اس فوٹیج میں مبینہ مشتبہ شخص کو بھی دیگر لوگوں کے ساتھ بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید