• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون صحافی کی نماز جنازہ میں شریک فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کا تشدد

مقبوضہ بیت المقدس (جنگ نیوز ) اسرائیل میں سیکیورٹی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے قتل ہونے والی خاتون صحافی شیرین ابو عاقلہ کے جنازے پر پولیس نے حملہ کردیا اور شرکاء کو تشدد کا نشانہ بنایااورصہیونی فوج نے شہید خاتون صحافی کا تابوت زمین پر گرادیا۔

جینن میں شیریں ابوعاقلہ کی نماز جنازہ میں 10ہزار افراد نے شرکت کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا، پولیس کی شیلنگ سے بھگدڑ مچ گئی اور تابوت سنبھالنا بھی مشکل ہوگیا تھا۔

 دریں اثنا فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین پناہ گزین کیمپ پر جمعے کی صبح ہونے والے اسرائیلی حملے کے دوران ذرائع کے مطابق دو فلسطینی نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ 

ابن سینا ہسپتال جنین کے مطابق 10 فلسطینی نوجوان زخمی ہوئے۔ادھر خاتون صحافی کے قتل پر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کے ماہرین نے مذمت کرتے ہوئے شفاف اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق اسرائیلی پولیس نے خاتون صحافی شیرین ابو عاقلہ کے جنازے کے شرکاء پر حملہ کردیا اور تشدد کا نشانہ بنایا جس سے بھگدڑ اور افراتفری مچ گئی۔

اہم خبریں سے مزید