• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم عمری کی بنیاد پربرطرف 22سالہ منیجر کیلئے 18583 پونڈزمعاوضہ

لندن ( پی اے ) ایک 22 سالہ ڈنڈی بار مینیجر جسے ’’بہت کم عمر‘‘ہونے کی وجہ سے برطرف کر دیا گیا تھا اس نے کہا کہ اس تجربے نے اسے ’’زمین چٹا دی ‘‘ ہے کرسٹی ہرل کو ایک ٹریبونل کی جانب سے کم عمر ہونے کی وجہ سے غلط طریقے سے برطرف کرنے اور اس کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھنے کے فیصلے کے بعد 18583پونڈزمعاوضے کے طور پر ادا کئے گئے ہیں۔ محترمہ ہرل نے اسپورٹس ٹرز کے مالک سکاٹ ٹاؤن شینڈ کی جانب سے صارفین کے سامنے برطرف کیے جانے کے بعد قانونی کارروائی کی۔ مسٹر ٹاؤن شینڈ سے تبصرہ کے لیے بی بی سی نے رابطہ کیا لیکن انھوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ محترمہ ہریل نے کہا کہ وہ گزشتہ اگست میں چھٹی سے واپس آئی تھیں کہ انہیں برطرف کر دیا گیا ۔ نہوں نے کہا کہ میرے باس نے بنیادی طور پر مجھ سے کہا، اگر وہ ہفتے میں500 پونڈزکمانے والا مینیجر ہوتا تو وہ ایک ہفتے کی چھٹی پر نہیں جاتا۔ اس نے کہا کہ میں اس کام کے لیے بہت کم عمر ہوں، ی حالانکہ میں اس کے لیے ڈیڑھ سال سے کام کر رہی تھی، جس نے ظاہر ہے مجھے بھی حیرت میں ڈال دیا۔ محترمہ ہریل نے کہا کہ وہ برخاست ہونے پر حیران اور شرمندہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس نے میرے اعتماد کو دھچکہ پہنچایا ۔ محترمہ ہریل نے کہا کہ انہیں خدشہ تھاکہ اس واقعے کے نتیجے میں وہ اپنا گھر کھو دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ برطرف کیے جانے کے کچھ دن بعد میں اس فلیٹ میں منتقل ہونے والی تھی جس میں میں اس وقت ہوں۔ مجھے اپنے دوستوں اور خاندان والوں سے کافی رقم ادھار لینا پڑی۔ ایمپلائمنٹ ٹر یبونل نے فروری میں محترمہ ہریل کے حق میں فیصلہ دیا۔ ٹاؤن شینڈ بارز لمیٹڈ نے شرکت نہیں کی اور سماعت میں کمپنی کی نمائندگی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اچھا لگتا ہے، نہ صرف اپنے لیے، بلکہ امید ہے کہ دوسرے لوگوں کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی کہ اگر ان کے ساتھ ایسا ہوتا ہے تو وہ حقیقت میں ایسا کرنے کا اعتماد رکھتے ہیں۔ سالیسٹر ریان رسل جنہوں نے محترمہ ہریل کی نمائندگی کی تھی ،کہا کہ میرے خیال میں ایک عام غلط فہمی ہے کہ صرف بوڑھے لوگ ہی عمر کی تفریق کا دعویٰ کرتے ہیں ۔
یورپ سے سے مزید