• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیر آباد، جھگڑے کے دوران فائرنگ، راہگیر بچہ جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیر آبا تھا نے کی حدودمنگھو پیر کالونی محمدی مسجدکے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے راہگیر بچہ جاں بحق اور ایک بچہ زخمی ہو گیا، پولیس کے مطابق جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 بچے فائرنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گئے ،جنھیں پہلے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے جناح اسپتال ریفر کیا گیا جہاں ایک راہگیر بچہ دوران علاج جاں بحق ہو گیا ، جس کی شناخت 5سالہ حمزہ ولد حبیب کے نام سے ہوئی ہے، دوسر زخمی بچے کی فوری شناخت نہیں ہو سکی ہے،ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ،ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی اورنگی کی نگرانی میں ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے، جو ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائے گی۔ ٹیم میں ایس ڈی پی او منگھوپیر اور ایس ایچ او پیر آباد سمیت دیگر ایس ایچ اوز شامل ہیں ، جبکہ تفتیشی پولیس کے افسران کاروائی عمل میں لا رہے ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی ابتدائی طور پر نشاندہی ہو گئی ہے، جنھیں جلد گرفتا کر لیا جائے گا ، مزید تفتیش جاری ہے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید