• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس، چند گھنٹوں میں ڈاکو 2 بڑی وارداتوں میں 11 افراد لوٹ کر فرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس میں چند گھنٹوں میں مسلح ڈاکو 2بڑی وارداتوں میں 11 افراد لوٹ کر بآسانی فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکووں نے بدر کمرشل میں واقع موبائل شاپ کا صفایا کردیا۔مسلح ملزمان نے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کی۔ جبکہ بخاری کمرشل میں مسلح ملزمان نے تاجر سمیت 11افراد کو لوٹ لیا۔اسر فرار ہوگئے۔ملزمان لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فونز۔نقدی اور قیمتی گھڑیاں لوٹ کر فرار ہوگئے۔ چند گھنٹوں میں ہونے والی ان وارداتوں نے علاقہ مکینوں میں خوف پیدا کر دیا ہے۔ پولیس نےلوٹ کی وارداتوں کے دو الگ الگ مقدمات درج کرلیے ، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او درخشاں علی رضا لغاری لوٹ مار کی وارداتوں کوروکنےمیں ناکام ہوچکے ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید