• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شارع فیصل نجی ہوٹل کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے زخمی ہو نے کے واقعہ کا مقدمہ صدر تھانے میں کنسٹرکشن کمپنی کے مالک کی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ، مدعی مقدمہ کے مطابق ڈاکو گاڑی پر فائرنگ کرکے ڈرائیور کو زخمی کرکے 53لاکھ روپے کے متبادل سعودی ریال لوٹ کر فرارہو گئے، میں نے ملازم احمد منصور اور ڈرائیور نصیب رزاق کو شہید ملت آفس بلا یا اور پا کستانی 53لاکھ روپےدیکر آئی آئی چند ریگر روڈ ایکسچینج کمپنی سے 53لاکھ روپے سعودی ریال میںتبدیل کرانے کے لئے دئیے ،مقدمے کےمتن کے مطابق درخواست گزار نے مزید بتایا کہ میرے ملازم 1لاکھ 4ہزار سعودی ریال لیکر واپس آرہے تھے کہ شارع فیصل پر نجی ہو ٹکے قریب مسلح 3موٹرسائیکلوں پر سوار 6ڈاکوئوں نے میرے ملازموں کو روکا احمد منصور نے ڈرائیور سے کہا کہ گاڑی نہیںروکنا، اسی دوران ڈاکوئوں نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا، اور ملزمان گاڑی سے سعودی ریال لوٹ کر فرار ہوگئے، پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے ۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید