• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ ناصر عباس جعفری 3سال کیلئے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین منتخب‎‎

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو آئندہ 3سال کیلئے جماعت کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ علامہ احمد اقبال رضوی اور علامہ باقر عباس زیدی انکے مدمقابل تھے۔ شوریٰ عالی کے سربراہ علامہ صلاح الدین نے نومنتخب چیئرمین کی کامیابی کا اعلان کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ وحدت و اخوت کا راستہ ہی عزت کا راستہ ہے۔ پاکستان اس وقت مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے، بیرونی طاقتیں پاک فوج کو کمزور کرنا چاہتی ہیں لیکن عوام متحد اور اپنے قومی سلامتی اداروں کے ساتھ ہیں۔ رہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ ، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر،مفتی گلزار نعیمی، جماعت اہلحدیث کے امیر ضیاء اللہ شاہ بخاری، سید حسنین گردیزی ، سید ناصر شیرازی اورگلگت بلتستان کے وزیر زراعت میثم کاظم نے بھی خطاب کیا۔
اسلام آباد سے مزید