• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرین سے کٹ کر خاتون جاں بحق، مختلف علاقوں سے کانسٹیبل سمیت 2 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں سے پولیس کانسٹیبل سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جبکہ ایک خاتون ٹرین سے کٹ کرجاں بحق ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق ماڑی پور کی حدودسے پولیس کانسٹیبل کی لا ش ملی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش سول اسپتال منتقل کی ،جہاں اس کی شناخت50سالہ کریم بخش ولد اللہ بخش کے نام سے ہوئی ،پولیس کے مطابق متوفی ماڑی پور سینڈزپٹ پولیس چوکی میں تعینات اور ڈیوٹی ختم کر کے گھر واپس جارہا تھا،پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ متوفی کاہیٹ ویو کے باعث انتقال ہوا ہے ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاءکے حوالے کردی ۔کھوکھرا پار تھانے کی حدود محمدی محلہ میں لاش ملی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش جناح اسپتال منتقل کی پولیس کے مطابق فوری شناخت نہیں ہوئی عمر 45سا ل ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے لگتا ہے کہ متوفی کی موت ہیٹ ویو کے باعث ہوئی ہے ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش سردخانے منتقل کردی۔ لانڈھی قذافی ٹاؤن ٹیکسٹال ئل ملزکے قریب ٹرین کی زد میں آکر نا معلوم50سالہ خاتون کٹ کر جاں بحق ہوگئی ،متوفیہ لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ،ریلوے پولیس نےضابطے کی کارروائی کے بعد لاش سردخانے منتقل کردی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید