• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ماں اٹھو، مما جلدی اٹھو‘، کھارادر دھماکے میں زخمی بیٹا جاں بحق ماں کو پکارتا رہا


کراچی (اسٹاف رپورٹر / نیوز ڈیسک) کھارادر دھماکے میں ماں کے جاں بحق ہونے پر زخمی بیٹا حارث ماں کوپکارتا رہا، ’ماں اُٹھو، مما جلدی اُٹھو‘ ۔ منظر دیکھ کر وہاں موجود کئی افراد کی آنکھیں نم ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق کھارادر میں دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق اور 13؍ افراد زخمی ہوگئے۔

 دھماکے کے مقام پر جاں بحق ہونے والی خاتون کو بیٹا حارث پکارتا رہا۔ بیٹا زمین پر زخمی پڑی ماں کو پکارتا رہا کہ ’ماں اٹھو، مما جلدی اٹھو نا‘۔ ماں کے نہ اٹھنے پر بچہ بلک بلک کرروتا رہا۔

منظر دیکھ کر وہاں موجود کئی افراد کی آنکھیں نم ہوگئیں جبکہ بچے کی ماں کو پکارتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید