• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلا ٹیسٹ: بیٹرز کا راج، بنگلہ دیش کے تین وکٹ پر 318 رنز

چٹا گانگ (نیوز ایجنسیز) بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میں بیٹرز کا راج جاری ہے، میچ کے تیسرے دن پیر کو بولرز کے ہاتھ صرف تین کامیابی آئیں۔ ہوم ٹیم بنگلہ دیش نے تمیم اقبال کی سنچری کی بدولت تین وکٹ پر 318 رنز بنا لئے۔ اسے سری لنکا کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لئے مزید 79 رنز درکار ہیں۔ اوپنر تمیم اقبال نے شاندار 133 رنز بنائے، وہ فٹنس مسائل کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ انہوں نے محمود الحسن 58 رنز کے ساتھ پہلی وکٹ پر 162 رنز جوڑے ۔ کپتان مومن الحق 2 اور نجم الحسن شانتو ایک رن بنا کر آئوٹ ہوئے، مشفق الرحیم 53 اور لٹن داس 54 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، سری لنکا کی جانب سے کاسن رجیتھا نے دو اور اسیتھا فرنینڈو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اسپورٹس سے مزید